Article Religious: Islam is peace
Islam is peace.
واشنگٹن میں ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میرا دل کرتا ھے کہ سارے ملک میں نماز کو لاگو کر دوں۔ پوچھا گیا ، کیوں؟ کہنے لگا : اس کے اندر اتنی حکمتیں ھیں کہ کوئی حد نہیں ھے ۔ وہ جلد کا اسپیشلسٹ تھا۔ کہنے لگا اس کی حکمت آپ تو (انجینیئر ھیں) سمجھ لیں گے۔ کہنے لگا : کہ اگر انسان کے جسم کو مادی نظر سے دیکھا جائے تو انسان کا دل پمپ کی مانند ھے- اس کا ان پٹ بھی ھے اور آؤٹ پٹ بھی۔ سارے جسم میں تازہ خون جا رھا ھوتا ھے اور دوسرا واپس آ رھا ھوتا ھے۔ اس نے کہا کہ جب انسان بیٹھا ھوتا ھے یا کھڑا ھوتا ھے تو جسم کے جو حصے نیچے ھوتے ہیں ان میں پریشر نسبتا زیادہ ھوتا ھے اور جو حصے اوپر ھوتے ہیں ان میں پریشر نسبتا کم ھوتا ھے۔ مثلا" تین منزلہ عمارت ھو اور نیچے پمپ لگا ھوا ھو تو نیچے پانی زیادہ ھوگا اور دوسری منزل پر بھی کچھ پانی پہنچ جائے گا جبکہ تیسری منزل پر تو بلکل نہیں پہنچے گا۔ حالانکہ پمپ وھی ھے لیکن نیچے پورا پانی دے رھا ھے ، اس سے اوپر والی منزل میں کچھ پانی دے رھا ھے اور سب سے اوپر والی منزل پر تو بلکل پانی نہیں جا رھا۔ اس مثال کو اگر سامنے رکھتے ھوئے سوچیں تو انسان کا دل خون کو پمپ کر رھا ھوتا ھے اور یہ خون نیچے کے اعضاء میں بلکل پہنچ رھا ھوتا ھے لیکن اوپر کے اعضاء میں اتنا نہیں پہنچ رھا ھوتا۔ جب کوئی ایسی صورت آتی ھے کہ انسان کا سر نیچے ھوتا ھے اور دل اوپر ھوتا ھے تو خون سر کے اندر بھی اچھی طرح پہنچ جاتا ھے۔ مثلا" جب انسان نماز کے سجدے میں جاتا ھے تو محسوس ھوتا ھے جیسے گویا پورے جسم میں خون پھر گیا ھے۔ آدمی سجدہ تھوڑا لمبا کر لے تو محسوس ھوتا ھے کہ چہرے کی جو باریک باریک شریانیں ھیں ان میں بھی خون پہنچ گیا ھے۔ تو وہ کہنے لگے کہ عام طور پر انسان بیٹھا ، لیٹا یا کھڑا ھوتا ھے۔ بیٹھنے ، کھڑے ھونے اور لیٹنے سے انسان کا دل نیچے ھوتا ھےجبکہ سر اوپر ھوتا ھے۔ ایک ھی صورت ایسی ھے کہ نماز میں جب انسان سجدے میں جاتا ھے تو اس کا دل اوپر ھوتا ھے اور سر نیچے ھوتا ھے لہذا خون اچھی طرح چہرے کی جلد میں پہنچ جاتا ھے۔ اس کی یہ باتیں سن کر بےاختیار سبحان اللہ نکلا اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے کتنا پیارا دین دیا ھے جس کے ایک ایک عمل کی تعریف آج کی سائنس اور علم جدید بھی کرتا ھے،
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ
"اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰة دیا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو"
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ
"اور (رنج وتکلیف میں) صبر اور نماز سے مدد لیا کرو اور بے شک نماز گراں ھے ، مگر ان لوگوں پر (گراں نہیں) جو عجز کرنے والے ھیں"
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا
"اے اہل ایمان خدا کا بہت ذکر کیا کرو"
وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
"اور صبح اور شام اس کی پاکی بیان کرتے رھو"
إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ ۖ فَعَسَىٰ أُولَٰئِكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ
"خدا کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ھیں جو خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے ھیں اور نماز پڑھتے اور زکواة دیتے ھیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ یہی لوگ امید ھے کہ ھدایت یافتہ لوگوں میں (داخل) ھوں"
No comments
Post a Comment